مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے سیاحتی علاقے کی گہری کھائی میں سیلاب کا پانی جمع ہو جانے سے 11 سیاح ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 23 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی اٹلی کے سیاحتی مرکز میں پہاڑوں کے درمیان ایک کھائی میں اچانک سیلاب کا پانی داخل ہونے سے 40 سے زائد سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ سیلابی ریلہ اتنی تیزی سے داخل ہوا کہ سیاحوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی اکثریت غیر ملکی سیاحوں کی ہے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ 6 خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جب کہ 23 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے 12 سیاحوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ اب بھی 5 افراد لا پتہ ہیں۔ دشوار گزار مقامات ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہلاک و زخمی افراد کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
اٹلی کے سیاحتی علاقے کی گہری کھائی میں سیلاب کا پانی جمع ہو جانے سے 11 سیاح ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 23 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔
News ID 1883274
آپ کا تبصرہ